ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر حکومت نے قبول کیا مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ، منوج جرانگے پاٹل کی تحریک ختم

مہاراشٹر حکومت نے قبول کیا مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ، منوج جرانگے پاٹل کی تحریک ختم

Sat, 27 Jan 2024 18:46:51    S.O. News Service

نئی دہلی،27/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر حکومت نے مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگ پاٹل کا مطالبہ قبول کر لیا ہے، جرانگے نے اس کی اطلاع دی۔ کارکن منوج جرانگے نے کہا، ’’وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بہتر کام کیا ہے۔ ہمارا احتجاج اب ختم ہو چکا ہے۔ ہماری درخواست قبول کر لی گئی ہے۔ ہم حکومت کا خط قبول کریں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھ سے جوس پیوں گا۔‘‘

 رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعہ کی رات مراٹھا ریزرویشن کے لیے تحریک چلانے والے کارکن منوج جرانگے کے پاس ان کے مختلف مطالبات کے حوالہ سے ایک آرڈیننس کا مسودہ بھیجا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شندے نے مطالبات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور بعد میں آرڈیننس کے مسودہ کے ساتھ ایک وفد کو کارکنوں سے ملنے کے لئے بھیجا۔ جرانگے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ نوی ممبئی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مراٹھا ریزرویشن کارکن لیڈر منوج جرانگے نے ریاستی حکومت کو ان کا مطالبہ قبول کرنے کے لیے سنیچر یعنی آج دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ جرانگے نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت آج رات تک آرڈیننس جاری کرے۔ مراٹھا ریزرویشن کارکنوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ ممبئی کے آزاد میدان تک بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے منوج جرانگے نے کہا تھا، ’’میں اپنا فیصلہ کل دوپہر یعنی ہفتہ کی دوپہر 12 بجے لے لوں گا لیکن اگر میں آزاد میدان کے لیے روانہ ہوا تو میں تحریک واپس نہیں لوں گا۔ اگر حکومت راضی نہیں ہوتی تو ہم دکھائیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی برادری کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن نہیں دیا جاتا، مظاہرین درمیانی راستے سے تحریک نہیں روکیں گے، جبکہ مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا کہ کارکن کے مطالبات قبول کر لیے گئے ہیں۔

منوج جرانگے پڑوسی نئی ممبئی کے واشی علاقے کے شیواجی چوک میں ایک سرکاری وفد سے ملاقات کے بعد مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے۔ کارکن نے پہلے کہا تھا کہ وفد نے انہیں کچھ دستاویزات دی ہیں جن پر وہ اپنے حامیوں سے بات کریں گے اور اپنی کارروائی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ریزرویشن نہیں مل جاتا ہم تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


Share: